پاکستان میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا  کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6افسران ہلاک

راولپنڈی//پاکستان کے بلوچستان میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا جس میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران و جوانوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصرف پاکستان ا?رمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا جس میں 12 کور کے کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش ا?یا۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ کے علاقے وندر میں موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افسران اور سپاہی ہلاک ہوگئے جن میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی شامل ہیں۔ان ا میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں آرمی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا ہے ۔ بدقسمت ہیلی کاپٹر پیر کی شام بلوچستان میں فلڈ ریلیف آپریشن پر تھا کہ خراب موسم کے باعث حادثہ کا شکار ہوگیا۔پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بلوچستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس میں 14 جون سے اب تک 130 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 13 ہزار 535 مکانات کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے اور 13 ہزار سے زائد مویشیوں کی بھی موت ہوئی ہے ۔