اسلام آباد//پاکستان کے صدرممنون حسین چین کے کنگ ژاؤں میں اتوار کو ہو نے والی شنگھائی چوٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مسٹر حسین ایس سی او کی میٹنگ سے اعلیحدہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ پاکستانی صدرایس سی او ممبران ممالک کے اہم سربراہان کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے علیحدہ ہندستان اور پاکستانی لیڈروں کے درمیان ابھی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ریڈیو پاکستان نے مسٹر فیصل کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر جن پنگ کے ساتھ میٹنگ میں دو طرفہ،علاقائی اور عالمی امورپر بات چیت کی جائے گی ۔اس کے علاوہ دو طرفہ سیاسی معاملات ،چین ۔پاکستان اکنامی کاریڈور کی توسیع ،اقتصادی اور کاروباری اموراور دفاعی معاملات پر بھی بحث کی جائے گی ۔ چین میں شی ژوونگ علاقہ کے کنگ ژاؤں میں 9اور 10جون کو ہونے والی 18ویں چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دنیا بھر کے دیگر لیڈران بھی شریک ہوں گے قزاقستان کی راجدھانی استانہ میں 2017میں منعقدہ کانفرنس میں علاقائی زون کی توسیع کئے جانے کے بعد یہ پہلی چوٹی کانفرنس ہے ۔ہندستان اور پاکستان کانفرنس کے مستقل رکن ہیں ۔یواین آئی