سرینگر/مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمہ کو کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مکمل یا محدود جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اسی لئے اُس نے درپردہ جنگ کا سہارا لے رکھا ہے۔
لوک سبھا میں کرگل جنگ کی بیسویں برسی کے سلسلے میں بولتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے مذکورہ جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
راجناتھ نے کہا کہ بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
وزیر دفاع نے کہا''ہمارا ہمسایہ ملک(پاکستان) بھارت کے ساتھ نہ مکمل جنگ لڑسکتا ہے اور نہ محدود جنگ۔اُس نے درپردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے''۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔