Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاکستانی ہائی کمیشن کے4اہلکار، بھارت سے واپس بلانے پر غور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 2, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
اسلام آباد//حکومت پاکستان بھارت میں اپنے ہائی کمیشن کے چار افسران کو وطن واپس بلانے پر غور کررہی ہے۔یہ اقدام چند روز قبل بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک افسر محمود اختر کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد اٹھایا جارہا ہے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یہ اقدام زیر غور ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائے گا‘۔بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار محمود اختر کا ریکارڈ شدہ بیان میڈیا کو جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے چار اہلکاروں ، کمرشل قونصلر سید فرخ حبیب، فرسٹ سیکریٹریز خادم حسین، مدثر چیمہ اور شاہد اقبال کے نام لئے تھے۔محمود اختر نے بتایا کہ انہوں نے بیان تشدد اور دباؤ میں آکر دیا۔گزشتہ ہفتے پاکستان واپس آنے والے محمود اختر نے بتایا کہ ’وہ مجھے پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں مجھے ایک تحریری پرچہ پڑھنے پر مجبور کیا گیا جس میں چار پاکستانی اہلکاروں کے نام درج تھے اور انہوں نے زور دیا کہ میں یہ کہوں کہ یہ چاروں پاکستان کی انٹیلی جنس سروسز سے تعلق رکھتے ہیں‘۔محمود اختر نے بتایا کہ انہیں خواجہ نظام الدین کے مزار سے واپس آتے ہوئے چڑیا گھر کے باہر حراست میں لیا گیا اور نئی دہلی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہیں ایک تحریری پرچہ پڑھ کر ریکارڈ کرانے پر مجبور کیا گیا اور پھر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے ان پر تشدد کیا اور دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ان کی مرضی کا بیان نہیں دیا تو وہ دل کے دورے کا موجب بننے والا انجکشن لگادیں گے۔واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے اہل خانہ کی سیکورٹی پر خدشات بڑھا دیے جبکہ ہائی کمیشن کی معمول کی کارروائیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو درپیش مشکلات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عملے کے ایک رکن کے بیٹے کو اسکول چھوڑنا پڑا کیوں کہ پاکستانی سفارتکار کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ساتھی طالب علموں کی جانب سے اس کا تمسخر اڑایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی طرف لوگوں کا رد عمل بھی سخت ہوگیا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے اہل خانہ نے قبل ازیں فون پر حکومت پاکستان پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے ان کی حفاظت کو درپیش خطرات کے حوالے سے مناسب اقدامات نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن بھارت کے خلاف حکومت کا رد عمل انتہائی سست اور عاجزانہ ہے‘۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025
برصغیر

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان

July 5, 2025
برصغیر

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں | ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم مودی کاخطاب

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?