جموں //سرحدی حفاظتی فورس( بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی شہری کو انسانی بنیادوں پر پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، جو نادانستہ طور پر ہندوستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے مطابق پاکستانی شہری نے آئی بی کو عبور کیا تھا اور اسے چوکس بی ایس ایف دستوں نے 26 نومبر کو حراست میں لیا تھا۔ تاہم 27 نومبر کو BSF نے جذبہ خیر سگالی اور انسانی بنیادوں پر اسے پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔
پاکستانی شہری واپس بھیجاگیا | 26نومبر کو سرحد عبور کی تھی
