کپوارہ // فوج نے ٹنگڈار کرناہ میں غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔شبیر احمد ولد میر ولی منجہ کوٹ کو دلیر پوسٹ کے نزدیک امروہی علاقے میں17 بہار رجمنٹ سے وابستہ اہلکاروں نے جمعہ کی شام اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس کے مطابق اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔