سرینگر// حریت (گ)کا ایک غیر معمولی اجلاس چیئرمین سید علی گیلانی کی صدارت میںا ُن کی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام اکائیوں کے سربراہوں یا ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کے بعد اکثیریتی فیصلہ سے طے پایا کہ حریت کانفرنس کی پاکستانی زیر انتظام کشمیر شاخ کے انتظامی ڈھانچے کو تحلیل کرکے چیرمین کے نمائندے سید عبداللہ گیلانی کو فورم کی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔ موصوف کو تاکید کی گئی کہ دو ہفتوں کے اندر اندر فورم کی تازہ ترین صورتحال پر ایک مفصل رپورٹ مرکزی نظم کو روانہ کرے، جس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ یاد رہے سید عبداللہ گیلانی بارہمولہ کی ایک معروف دینی اور علمی شخصیت مرحوم شاہ ولی اللہ کے فرزند ہیں۔