اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان نیشنل اسمبلی کا شدت سے انتظارکیاجانے والا اجلاس، جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی، جمعہ کو بغیر کسی قرارداد کے یہاں ملتوی کر دیا گیا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مرحوم ایم این اے خیال زمان اور سابق صدر رفیق تارڑ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پارلیمنٹ کے اسپیکر اسد قیصر نے 28 مارچ (پیر) کی شام 4 بجے تک پارلیمانی روایات اورکنونشن کے مطابق اجلاس ملتوی کر دیا جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی نہیں کیا جائے گا۔، حزب اختلاف نے تحریک پیش کیے بغیر اجلاس کوملتوی کرنے کی اجازت نہ دینے کی اپنی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دے دی تھی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اجلاس ملتوی کردیا گیا تو اپوزیشن سخت احتجاج کرے گی اور جمعہ سے ایوان میں پاور شو بھی منعقد کرنے کی امید کی گئی تھی۔ اپوزیشن نے اپنے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کی تھیں۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت کئی اہم اپوزیشن ارکان اہم اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ۔
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
