ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ میں آلودہ پانی پینے کی وجہ سے پید شدہ بیماریوں کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ صحت کا اجلاس طلب کیا ۔اس موقعہ پر محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران نے ضلع میں آلودہ پانی کے استعمال سے متاثر ہو ئے لوگوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے علاقوں کی نشاندہی بھی فراہم کی ۔انہوں آلودہ پانی کے استعمال سے پید ہو نے والی بیماریوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔محکمہ صحت کی جانب سے پانچ برس تک کے بچوں میں پیدا ہو نے والی بیماریوں سے متعلقہ بھی جانکاری فراہم کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ محکمہ تعلیم کیساتھ اشتراک سے کام کرتے ہوئے سکولوں میں بچوں کو بیدار کرنے کیساتھ ساتھ بیماریوں کے لئے مفت ادویات بھی فراہم کریں ۔ڈی سی نے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں عوام کو پانی فراہم کرنے والے چشموں کی فہرست آئندہ 15دنوں کے اندر جمع کروائی جائے تاکہ پانی کے معیار کا جائزہ لیا جاسکے ۔انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ کو ہدایت جار ی کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں میں تعمیر کئے گئے پانی کے ٹینکوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کو صاف پانی مہیا کیا جاسکے ۔اس اجلاس میں اے ڈی ڈی سی ،سی پی او ،ڈی پی او ،سی ایم او ،بلاک میڈیکل آفیسران اور محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران بھی موجود تھے ۔