بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے پلہالن علاقے کی آبادی میں بدھ کو اُس وقت غم و غصہ پایا گیاجب یہاں نلوں کے ذریعے سپلائی پانی سے کیڑے مکوڑے بر آمد ہوئے جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی حکام کے خلاف سخت نارضگی کا اظہار کیا۔ا دھر کیڑے مکوڑوں سے بھرے پانی کے ٹب کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ کی کارورائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ علاقہ پلہالن میں نلوں کے ذریعے سپلائی ہونے والے پانی میں سے کیڑے بر آمد ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیںجو پانی محکمہ کی جانب سے سپلائی ہوتا ہے اس میں سے صرف کیڑے نکلتے ہیں اور یہ پینے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔ انہوںنے محکمہ جل شکتی کی لاپرواہی اور غفلت شعاری کا ہی نتیجہ ہے کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے بجائے کیڑے مکوڑوں سے بھرا پانی پینے کیلئے سپلائی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں پینے کیلئے صاف پانی فراہم کیا جائے تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں۔ اس سلسلے میں ایس ڈی ایم پٹن سید فہیم نے بتایا کہ وہ اس معاملے کو محکمہ جل شکتی کے ساتھ اٹھائیں گئے اور لوگوں کو صاف پانی سپلائی فراہم کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔