مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے تحصیل کمپلیکس میں تعمیر کردہ ٹائلٹ کمپلیکس پانی کی شدید قلت کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے قصبہ میں آنے والی خواتین و دیگران عام راہگیروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ حکام کی جانب سے ابھی تک قصبہ میں کوئی باتھ روم کمپلیکس تعمیر ہی نہیں کیا البتہ تحصیل کمپلیکس میں ایک کمپلیکس تیار کیا گیا تھا لیکن اس میں پانی کاکوئی بندوبست ہی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے مجبور ہو کر اس کو تالا بند کر دیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے مینڈھر قصبہ میں بیت الخلاء کمپلیکس کی تعمیر کی مانگ کی جارہی ہے لیکن مقامی و ضلع انتظامیہ کیساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے قصبہ میں آنے والے لوگوں بالخصوص خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ میں ٹائلٹ کمپلیکس تعمیر کرنے کیساتھ ساتھ تحصیل کمپلیکس میں تعمیر کردہ کمپلیکس میں پانی کی سہولیات میسر کی جائے تاکہ ملازمین و عام لوگوں کیلئے آسانی پیدا ہوسکے ۔
پانی کی عدم دستیابی ،ٹا ئلٹ کمپلیکس کافی عرصہ سے بند
