پانچ بچوں کا باپ زخمی لائن مین 11روز بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

پلوامہ//پلوامہ میں بجلی لائن مین کھمبے سے گر نے کے 11روز بعدزندگی کی جنگ ہار گیا ۔ پانچ بچوں کا باپ بشیر احمد ساکن سیکلو یوسمرگ بجلی کے کھمبے سے گر نے کے بعد شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا جسے صدر اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا تھا ۔ وہ 11روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد سنیچر کی صبح  چل بسا۔وہ کئی روز تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں تھا ۔ بشیر احمد کے سر پر چوٹیں آئیں تھیں ۔ ادھر جونہی لائن مین کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی  ۔