سرینگر// حکام نے جمعرات کو بتایا کہ پانپور میں وراثت پر پیدا ہوئے جھگڑے کے دوران ایک نوجوان نے اپنے چچیرے بھائی کو چھرا گھونپ کر موت کی نیند سلادیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع پلوامہ میں پانپور کے چند ہارا گاوں میں دو گھرانوں کے بیچ وراثت کو لیکر جھگڑا ہوا جس کے دوران عادل احمد ڈار نامی نوجوان نے اپنے چچیرے بھائی اعجاز احمد پر چھری سے حملہ کرکے اُسے شدید زخمی کردیا۔
عادل کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم کے مطابق ملزم کو گذشتہ رات دیر گئے گالندھر کراسنگ کے نزدیک گرفتار کیا گیا ہے۔