سرینگر//پانتہ چھوک سرینگر میں سنیچر کی شام دیر گئے سی آر پی ایف اہلکاروں کے آپسی تصادم میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فائر کھولنے والے اہلکار نے بعد میں خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 29بٹالین سی آر پی ایف کی ایک ٹکڑی سنیچر کی شام پانتہ چھوک میں موجود تھی کہ اس ودران چند اہلکاروں کے مابین سروس اشوز کو لے کر گرم گفتاری ہوئی ۔اس بیچ مکیش باوک نامی اہلکارنے مشتعل ہوکر فائر کھول دیا جس کی زد میں آکر دو اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کی شناخت رنجیت کمار تواری اور مکیش انا کے طور ہوئی ہے ۔بعد میں حالات بگڑتے دیکھ کر مکیش باوک نے خود پر بھی گولی چلا دی اور اپنی جان گنوا دی ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔آئی جی پی ایف کے انسپکٹر جنرل روی دیپ سہائے نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائے گی۔
پانتہ چھوک میں فورسز اہلکاروں میں آپسی تصادم
