سرینگر// شہرکے پانتہ چھوک علاقے میں فورسز کیمپ میں پیر کو ایک اہلکار نے اپنی سروس سے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنا کام تمام کیا۔ پولیس نے بتایا کہ پانتہ چھوک میں قائم 29بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ایک اہلکار نے مبینہ طور پر کیمپ کے اندر خود کو گولی مار دی۔ مذکورہ اہلکار کی شناخت بسوا جیت کے بطور ہوئی،جنہیں خون میں لت پت ہو کر فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ اہلکار کی خود کشی کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا،تاہم کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔