سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر پانتہ چھوک کے نزدیک بد ترین ٹریفک جام کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر و نجی گاڑیاںکئی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسی رہیں جسکے نتیجے میں دفتروں کو جارہے ملازمین ،مریضوں اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ نو گام بائی پاس سے لے کر پانتہ چھوک تک صبح سے ہی بد ترین ٹریفک جام لگ گیا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ اگر چہ اس دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے جام کو ہٹانے کو سر توڑ کوششیں کی ںلیکن گاڑیوں نے شاہراہ پر تین تین لائینوں میں آگے نکلنے کی کوشش میں اپنی گاڑیاں لگائیں جس کے نتیجے میں ٹریفک جام کو ہٹانے میں کافی دشواریاں پیش آئی ۔