سرینگر//سرینگر کے پالہ پورہ نور باغ (پمپوش کالونی )میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میں پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈ خاکستر ہو گئے۔ آگ لگتے ہی مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کو مطلع کیا تاہم آگ اس قدر ہولناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پانچ رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میںلے لیا ۔ فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکار نے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا یا جاتا،پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈ خاکستر ہو گئے تھے ۔ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پمپوش کالونی پالہ پورہ میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جو آناً فاناً پھیل گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میںپانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈخاکستر ہوگئے ۔