سرینگر// جموں و کشمیر بینک کی طرف سے پالپورہ نورباغ اور ماڈرن ہسپتال راجباغ میں 2ایے ٹی ایموں کا افتتاح کیا گیا ۔بینک کے ایکزیکٹیو پریزڈنٹ عبدالرشید شگن نے منیجنگ ڈائریکٹر ماڈرن ہسپتال مظفر احمد جان کے ہمراہسپتال کے نزدیک اے ٹی ایم کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر عبدالرشید شگن نے کہا کہ لوگوں کو مصروف ترین مقامات پر اے ٹی ایم سہولت کی فراہمی جموں و کشمیر بینک کی کوشش ہے اور اسی کوشش کے تحت آج یہاں ہسپتال کے نزدیک اے ٹی ایم قایم ہوا ۔اسی دوران بینک کے زونل ہیڈ کشمیر سنٹرل 1تبسم نذیر نے پالپورہ نور باغ میں کلسٹر ہیڈ فیاض احمد ملک ،بزنس ہیڈ یونٹ تاشوق احمد کے ہمراہ ایک اے ٹی ایم کو عوام کے نام وقف کرتے ہوئے اس کا افتتاح کیا ۔ان نئے 2اے ٹی ایموں کے ساتھ ہی ریاست میں جموں وکشمیر بینک اے ٹی ایموں کی تعداد 1155ہوگئی ہے جن میں 737اے ٹی ایم وادی کشمیر میں قائم ہیں ۔