سرینگر // وادی میں ایک مرتبہ پھر سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں اس رات کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0ڈگری سیلشیس ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے معروف دو سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.9ڈگری سیلشیس اور منفی3.2ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔ادھر خطہ لداخ میں سردی کی لہر جاری ہے اور یہاں کا شبانہ درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.9ڈگری سیلشیس ریکارڑ کیا گیا جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.0ڈگری سیلشیس ریکارڑ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 11جنوری سے وادی میں مزید بارش اوربرف باری متوقع ہے تاہم برف پوش پہاڑوں سے اٹھ رہی سرد ترین لہروں کے باعث وادی کی تمام چھوٹی بڑی آبگاہیں جزوی طور پرمنجمند ہورہی ہیں جبکہ گھروں کے اندر وباہر نصب نل بھی جم جانے سے پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔