سرینگر//سرینگر سمیت پوری وادی میں ’’شین جنگ‘‘ یعنی ایک دوسرے پر برفانی گولے پھینکنے کی صدیوں پرانی روایت رہی ہے۔تازہ برفباری کے بعد جہاں پوری وادی میں معمول کی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی وہیں تازہ برفباری کی سفید چادر سے کشمیری نوجوان خاص طور پر نئی پود لطف اندوز ہورہی ہے اور شہر سرینگر کی پارکوں ،گلی کوچوںاورسڑکوں پر موبائیل فون سے عکس بندی کے ساتھ ساتھ روایتی ’’شین جنگ‘‘ایک بار پھر طویل عرصے کے بعد دیکھنے کوملا۔بچے برف سے کھیل رہے ہیں اور حسین یادوں کو اپنے موبائیل کیمرہ میں عکس بند کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق میں ’’شین جنگ ‘‘کا لطف بھی اٹھا رہے ہیں۔ شہر کی پارکوں ،گلی کوچوں اور سڑکوں پر بچے ’’شین جنگ‘‘کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔