ٹنگمرگ //سیاحتی مقام درنگ ٹنگمرگ میں کارپارکنگ اور بیت الخلا کی عدم دستیابی کی وجہ سے سیلانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ درنگ ٹنگمرگ میں اگرچہ دن بھر سیاحوں کی گاڈیوں کا زبردست رش لگا رہتا ہے تاہم وہاں گاڑیاں پارک کرنے کے لیے جگہ نہ ہونے سے دن بھر ٹریفک جام لگا رہتا ہے اور سیاحوں کو حاجت بشری کا مسئلہ درپیش آنے کے نتیجے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس خوبصورت علاقے میں بیت الخلاء دستیاب نہیں ہیں۔ممبئی کی ایک صحافی انجلی کوتوال نے اس سلسلے میں بتایا کہ اگرچہ درنگ کی خوبصوتی دل کو موہ لیتی ہے لیکن بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ پر درنگ کی طرف خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ۔