نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن 29 نومبر کو راجیہ سبھا میں اپنے تمام اراکین کو وہپ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لازمی طور پر پورے دن ایوان میں موجود رہیں۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے چیف وہپ شیو پرتاپ شکلا نے دو لائنوں کے وہپ میں کہا ہے کہ 29 نومبر کو راجیہ سبھا میں بہت اہم کام، بحث اور انھیں منظوری کے لیے لایا جائے گا۔