نئی دہلی //کوروناکی تیسری لہر کے سایے میں ملکی پارلیمان کابجٹ اجلاس 31جنوری سے شروع ہوگا۔دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر ہند رام ناتھ کووندکے خطاب کے بعد اقتصادی سروے 31 جنوری کو دوپہر کوپارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔تاہم مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2022کوصبح 11بجے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں سالانہ بجٹ یا میزانیہ 2022-23پیش کر یں گی ۔پارلیمان کابجٹ اجلاس دوحصوں میں ہوگا،جسکے تحت بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 31 جنوری سے11 فروری تک اور بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 14 مارچ سے8 اپریل تک ہوگا ۔ یکم فروری کو صبح 11 بجے مرکزی بجٹ یعنی سالانہ بجٹ یامیزانیہ2022-23پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔اور مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن اگلے مالی سال کیلئے بجٹ کوپارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں گی ۔ایک دن پہلے31 جنوری کو صدر رام ناتھ کووند پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ19 رہنما خطوط کے پیش نظر، لوک سبھا اور راجیہ سبھا متضاد اوقات میں کام کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ایوان زیریں یعنی لوک سبھا شام 4 بجے سے شام 9 بجے تک اورایوان بالایعنی راجیہ سبھا صبح10بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کرے گا۔تاہم، 31 جنوری اور یکم فروری کو دونوں ایوانوں کے لیے اوقات صبح 11 بجے سے ہوں گے۔