نئی دہلی//یواین آئی// ایوان زیریں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ارکان پارلیمنٹ کے لئے ایک ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا۔یہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ 10 دن تک جاری رہے گا اور اس میں موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ اپنی صحت کی جانچ کرا سکیں گے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود من سکھ مانڈویہ بھی موجود تھے ۔ ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور ارجن رام میگھوال نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں ماہرین کی خدمات حاصل ہوں گی۔