سرینگر//پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے امورداخلہ کے چیئرمین اورکانگریس کے سینئرلیڈر آنندشرما ، نے جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ وممبرپارلیمنٹ ڈاکٹرفاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ کیساتھ ملاقات کی ۔ آنندشرما نے سابق وزرائے اعلیٰ کیساتھ 5، اگست 2019 کولئے گئے فیصلوں کے بعدجمو ں وکشمیر میں پائی جانے والی صورتحال پربات چیت کی ۔ممبرپارلیمنٹ آنندشرما نے ڈاکٹرفاروق اورعمرعبداللہ کیساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں جانکاری دی ۔انہوںنے لکھاکہ میں جموںوکشمیر کے دوسابق وزرائے اعلیٰ سے ملا،اورہم نے 5اگست کے بعدجموں وکشمیرکی سیاسی صورتحال،مکمل ریاستی درجے کی بحالی اوراسمبلی انتخابات جلد کرانے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا۔پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے امورداخلہ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے دورے کے بارے میں ممبرپارلیمنٹ آنندشرما نے کہاکہ کمیٹی نے یہاں قیام کے دوران تعلیم ،صحت اوردیگرترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔ ڈاکٹر فاروق نے موصوف سے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان و جمہوریت کی بحالی اور عوامی نمائندہ حکومت انتہائی اہمیت کے حامل معاملات ہیں۔ انہوں نے آنند شرما سے کہا کہ ریاست کی نارملسی اور عوام کو راحت پہنچانا ہماری جماعت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ہماری جماعت جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی چاہتی ہے۔
گپکار الائنس کی اہم بیٹھک 24اگست کوطلب
نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے گپکار الائنس کا بحث و مباحثہ کیلئے24اگست کو اجلاس طلب کیا گیاہے۔مشترکہ فورم نے تمام اکائیوں کے سینئرلیڈروں کواجلاس میں شرکت کرنے کیلئے کہاہے ۔ یہ اجلاس PAGD کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر بلایا گیا ہے۔ محمدیوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے24، اگست کو اجلاس بلایاگیا ہے۔تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمول کی میٹنگ ہے جو موجودہ صورتحال پر بات چیت کیلئے بلائی گئی ہے۔البتہ ذرائع نے کہا کہ کنونشن کم میٹنگ کی طرح بیٹھک ہوگی،جسے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بحث ومباحثہ کیلئے بلایا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی اے جی ڈی کے حلقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سینئر لیڈروں کو بھی اس میٹنگ میں لائیں