پلوامہ//راجپورہ پلوامہ اسمبلی حلقے کے لئے چنائو مشاہد سجاد زماں ہزاریکا اورپانپور اور ترال اسمبلی حلقوں کے لئے پارلیمانی اننت ناگ نشست کے چنائو مشاہد ونیت ننداور نے ضلع چنائو آفیسر ڈاکٹر سید عابد رشید کے ہمراہ زنانہ گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ،فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے لتہ پورہ گوداماورای ڈی اائی پانپور کا دورہ کرکے ڈسٹریبوشن اورکلکشن سینٹروں میں کئے جارہے انتظاما ت کا جائزہ لیا تاکہ لوک سبھا چنائو کے سلسلے میںاحسن اورمنصفانہ طریقے سے پولنگ عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔دریں اثنأ مشاہدین نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اوروی وی پی اے ٹی مشینوں کے سٹرانگ رومز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقعہ پر ڈی ای او کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینون کی دستیابی اورضرورتوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔