شوپیان//اننت ناگ پارلیمانی نشست کے سلسلے میں وچی اور شوپیان اسمبلی حلقوں کے جنرل اوبزرورڈاکٹر شیلیش کمار نے ضلع میں کی جارہی انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس مناسبت سے منعقدہ ایک میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی،ایس ایس پی شوپیان،اے ڈی سی ،اے سی آر،اے آر او،ڈی ای او،نوڈل افسران،سیکٹورل مجسٹریٹوں اورزونل مجسٹریٹوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر جنرل اوبزورنے پولنگ مراکز میں دستیاب سہولیات بشمول بجلی،پانی،بیت الخلاء اورٹرانسپورٹ سہولیت کے علاوہ جسمانی طور خاص افراد کیلئے لازمی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا تاکہ رائے دہندگان کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران ڈی ای او شوپیان نے ضلع میں چنائو کے غیر جانبدارانہ اور احسن انعقاد کے لئے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔جنرل اوبزرور کو بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ نے مثالی ضابطہ اخلاق کی من وعن عمل آوری اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے چنائو عمل کے لئے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پارلیمانی انتخابات2019 | شوپیان میں انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا
