پارلیمانی انتخابات کی تاریخوں پر تعطیل کا اعلان

جموں//لوک سبھا انتخابات2019 کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے ریاست کے مختلف اضلاع کیلئے انتخابات کی تاریخوں پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔جی اے ڈی کے ایک حکمنامے کے مطابق پیوپلز ایکٹ1951 کی دفعہ135-B کے تحت انتخابات کی تاریخوں پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق کسی بھی کارو بار، تجارت، انڈسٹریل انڈر ٹیکنگ میں کام کرنے والے مستحق ووٹروں کے لئے انتخاب کا دِن بطور پیڈ ہالی ڈے تصور کیا جائے گا۔ یومیہ اجرت اور کیجول ورکربھی اپنے اپنے علاقوں میںچناؤ کی تاریخ پر چھٹی اور مشاہرے کے مستحق ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بارہ مولہ پارلیمانی حلقہ میں11 اپریل کو انتخاب کے دِن چھٹی ہوگی۔اس حلقہ انتخاب میں تین اضلاع بارہ مولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ شامل ہیں۔ اسی طرح جموں پارلیمانی حلقہ انتخاب میں بھی11 اپریل کو انتخاب کے روز تعطیل ہوگی ۔ اس حلقے میں جموں، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع شامل ہیں۔سرینگر حلقہ انتخاب جس میں تین اضلاع بڈگام، سرینگر اور گاندر بل شامل ہیں، کے علاوہ اودہمپور حلقہ انتخاب جس میں اودہمپور، کٹھوعہ، ریاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع شامل ہیں، میں انتخابات کے سلسلے میں18 اپریل کو چھٹی ہوگی۔پارلیمانی حلقہ انتخاب اننت ناگ جس میں اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع شامل ہیں، میں انتخابات23 اپریل،29 اپریل اور6 مئی کو منعقد ہوں گے۔ضلع اننت ناگ میں انتخابات کے سلسلے میں23 اپریل ،کولگام میں29 اپریل اور پلوامہ و شوپیاں میں6 مئی کو عام تعطیل ہوگی۔لداخ حلقہ انتخاب جولیہہ اور کرگل اضلاع پر محیط ہے، میں6 مئی کو انتخابات کے روز عام تعطیل ہوگی۔حکومت کے حکم نامے کے مطابق کوئی ایک شخص جو کسی ایک حلقہ انتخاب کا باشندہ ہے اور ووٹر کے طور پر رجسٹر ہے۔ اس کے علاوہ اگر وہ کسی دوسرے حلقہ انتخاب میں ملازمت کر رہا ہے جن میں کیجول ورکر بھی شامل ہیں،وہ انتخاب کے دِن پیڈ ہالی ڈے کے مستحق ہوں گے۔