سرینگر//سرینگر سرینگر کے پادشاہی باغ علاقے میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا،جب مقامی لوگوں نے دریائے جہلم کی کھدائی پر اعتراج کرتے ہوئے کام بند کرنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کے مطابق دریائے جہلم کی کھدائی جاری تھی،اور اس دوران پادشاہی باغ علاقے میں چند لوگوں نے اس پر اعتراض کیا۔معلوم ہوا ہے کہ لوگوں نے کام بند کرنے کی بھی کوشش کی،جس کے بعد وہاں پولیس نمودار ہوئی۔عینی شاہدین کے مطابق لوگوں نے پولیس کو دیکھ کر ان پر سنگبازی کی،جبکہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔عینی شاہدین کے مطابق طرفین میں کافی عرصے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا،جبکہ سنگبازی اور ٹیر گیس شلنگ کی گونج سے اہل علاقہ لرز اٹھا۔اس دوران علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوا،جبکہ ہر سو دھواں ہی دھواں نظر آرہا تھا۔