سرینگر/پولیس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ سرینگر پولیس نے پائین شہر سرینگرمیں بد نام زمانہ منشیات فروش غلام نبی شیخ عرف نبہ کالا ولد حبیب ا للہ شیخ ساکنہ تجگری محلہ شیخ کالونی کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کو سینٹرل جیل کپواڑہ منتقل کیا۔
بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ منشیات فروش سرینگر ضلع میں بالعموم جبکہ پائین شہر میں بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے کیلئے انہیں مہنگے داموں چرس اور گانجا فروخت کیا کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق پوری وادی میں مذکورہ شخص کے خلا ف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت متعد د ایف آئی آردرج ہیں۔