پائیدار امن کے قیام کیلئے خودحکمرانی موثر حل

 سرینگر //پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے خود حکمرانی(سیلف رول) کی افادیت کا اعادہ کیا ہے جو مسئلہ کے اندرونی اور بیرونی پہلوو¿ں کو حل کرسکتا ہے۔5 اگست 2019 سے وادی کے تمام اضلاع سے نوجوان پی ڈی پی قیادت کی پہلی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ، محبوبہ مفتی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے برصغیر میں ریاستی اور تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی پی کا نظریہ اور نقشہ راہ کس طرح زیادہ اہم بن گیا ہے اس کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا”خود حکمرانی اندرونی طور پر مستقل فریم ورک ہے جو جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کی سمت کا اشارہ ہے “۔پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا” یہ مسئلے کے اندرونی اور بیرونی پہلوﺅں کو اس انداز سے حل کرتا ہے جو حقیقت پسندانہ ، عملی ، منصفانہ اور قابل قبول ہو۔“ محبوبہ نے کہا کہ یہ دو قومی ریاستوں کی خودمختاری پر سمجھوتہ کیے بغیر مسئلے کے حل کے لیے ایک تخلیقی فریم ورک ہے۔صوبہ کشمیر سے پارٹی کے یوتھ ونگ کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پارٹی صدر نے نوجوانوں کو جموں و کشمیر کی سیاست میں دیرپا تبدیلی لانے کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے جموں و کشمیر کے نوجوانوں پر ذمہ داری کا اثر پڑا ہے۔ محبوبہ نے کہا کہ نوجوانوں کو مرکزی دھارے کی سیاست سے نہیں ہٹنا چاہیے بلکہ کردار اور ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔اس موقع پر ، پارٹی کے چیف ترجمان نے سیلف رول نقشہ راہ کی شکل اور عناصر کے بارے میں ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی اور شرکاءسے کہا کہ وہ اسے عوام تک پہنچائے۔پارٹی کے نظر بند یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمن پرہ کی غیر موجودگی میں یہ پارٹی کے یوتھ ونگ کا پہلا اجلاس تھا۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں کی مختلف جیلوں میں بند ریاست کے دیگر تمام نظر بندوں کے ساتھ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔