گاندربل//کنگن کے ٹینگہ چھتر علاقہ میں محکمہ پی ایچ ای کی لاپرواہی کی وجہ سے سڑک کے کنارے گزرنے والی پائپ لائن سے پانی کا اخراج ہورہا ہے جس کے نتیجے میں دس روز سے رابطہ سڑک یہ پانی جم جانے سے درجنوں افرادپھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔محمد رفیق نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹ پچھلے دس روز سے پوری سڑک پر منفی درجہ حرارت کی وجہ سے اس پر پانی جم گیا ہے اور چلنے پھرنے میںدشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ درجنوں افراد گرکر زخمی ہوگئے ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین پر جوں تک نہیں رینگتی ،اگرچہ کئی مرتبہ پائپ لائن کو ٹھیک کرنے کی فریاد بھی کی گئی۔ محکمہ پی ایچ ای کے حکام نے جلد درست کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔