سڈنی// آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلہ اپنی تمام سنسنی خیزیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور سیمی فائنل کے لیے فائنل فور لائن اپ مکمل ہوگئی،گروپ ون سے میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوا جب کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، گروپ بی میں پاکستان اور بھارت نے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے ٹکٹ کٹوا لیے۔سیمی فائنل مرحلے میں اگر مگر نہیں ہوگا بلکہ صرف جیت ہی اگلے مرحلے میں جانے کے لیے کام آئے گی اور چاروں ٹیموں کا فتح حاصل کرنے لیے جان لڑانی ہوگی۔اگلا ناک آوٹ مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سڈنی میں مدمقابل آئیں گے اور فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے سڈنی روانہ ہوگئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ٹی 20 ورلڈکپ میں سنسنی خیز میچوں کے بعد بالاآخر سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچ گئی، تاہم ا?خری وقت تک اگر، مگر کی صورتحال برقرار رہی۔گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے فائنل 4 میں جگہ بنائی، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے سفر پر روشنی ڈالتے ہیں۔گروپ ٹو میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کو شائقین کرکٹ نے ’معجزہ‘ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے اور خوب میمز بنائیں۔28 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے جانے والے پاکستان کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست ہوئی تھی، تاہم شائقین کو یقین تھا کہ پاکستانی ٹیم جس طرح لڑ کر ہاری ہے یہ سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گی۔لیکن دوسرے میچ میں پاکستان کی غیر متوقع طور پر زمبابوے سے شکست نے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی کیونکہ پاکستان دونوں میچ ہار چکا تھا۔پاکستان نے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی تھی، تاہم اس پر پاکستانی شائقین مایوس نظرآئے، اور تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے چھوٹی ٹیم کے خلاف 92 رنز کا ہدف 10 اوور میں حاصل کرنا چاہیے تھا، یہ میچ کھیچ کر 14ویں اوور میں لے گے۔خیال رہے کہ نیدرلینڈز نے پوائنٹس ٹبیل پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، اس طرح 2024 میں ہونے والے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے کولیفائی کر لیا ہے۔گروپ ٹو میں بھارت کو شروع سے ہی ماہرین اور شائقین کی جانب سے ورلڈکپ کی جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا، بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچے کے لیے کوئی خاص دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔بھارت کو صرف جنوبی افریقہ نے شکست دی تھی، بھارت 5 میچوں میں سے 4 میں کامیابی حاصل کرکے سب سے زیادہ 8 پوائنٹس لے کر باا?سانی سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔گروپ ون میں بھی صورتحال خاصی دلچسپ رہی، جہاں پر فائنل 4 میں پہنچنے کے لیے اصل مقابلہ نیوزی لینڈ، دفاعی چیمپئین ا?سٹریلیا اور ٹائٹل کی جیت کے لیے فیورٹ سمجھی جانے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان تھا۔گروپ ون میں ان تینوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا، جس کی وجہ سے صورتحال مزید پیچدہ ہوگئی، اس گروپ میں بھی ا?خر دن اس وقت ہوا، جب انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر 7 پوائنٹس حاصل کرکے ا?سٹریلیا کو ورلڈکپ سے باہر کر دیا۔آسٹریلیا نے بھی 5 میچوں میں سے 3 جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ 7 پوائنٹس حاصل کررکھے تاہم وہ کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی۔گروپ ون میں نیوزی لینڈ نے بھی 7 پوائنٹس حاصل کیے تاہم اس کا رن ریٹ بہت ان دونوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، اسے فائنل فور میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔