نئی دہلی // ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس کے 90 کروڑ کی تعداد عبور کرنے کا امکان ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 لاکھ 33 ہزار 838 ویکسین دی گئیں۔ یومیہ اوسطا 60 لاکھ ویکسین دی جا رہی ہیں۔وزارت نے کہا کہ کل صبح 7 بجے تک کل 89 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 554 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں توسیع جاری ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1429258 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے ۔ ملک میں کل 57 کروڑ 19 لاکھ 94 ہزار 990 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔