نئی دہلی//یو این آئی// کووڈ ویکسینیشن مہم میں ملک میں اب تک 111.40 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 لاکھ 42 ہزار530 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل صبح 7 بجے تک 111 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 134 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔
ٹیکہ کاری 111.40 کروڑ سے متجاوز
