بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع میں اِس وقت 74مثبت معاملات سرگرم ہیں ۔ صحتیابی کی شرح99فیصد سے اوپر پہنچ گئی جبکہ مثبت معاملات کی شرح 0.3فیصد سے نیچے ہے۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر نے میڈیا کو ضلع میں موجودہ کووِڈ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔اُنہوںنے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم آسانی سے جاری و ساری ہے ۔ کسی بھی نئے انفکیشن کا سراغ لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر نمونے بھی لئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں سے کچھ نئے مثبت معاملات کی رِپورٹ ملنے کے بعد کیسوں میں غیر معمولی اِضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر علاقے کنٹرول میں ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے پھر ایل بار اپیل کی کہ کووِڈ ۔19 کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اس لئے عام لوگوں کو صد فیصد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کی فوری ضرورت ہے ۔اس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تمام لازمی کووِڈ ۔19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ دریں اثنا قارئین اِس کو آفیشل فیس بک پیج اور ٹویٹر ہینڈل آف ڈسٹرکٹ انفارمیشن سنٹر بڈگام facebook.com/dicbudgam; twitter.com/dicbudgam پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ٹیکہ کاری وبائی بیماری روکنے کا بہترین حل: ڈپٹی کمشنربڈگام
