ٹیکہ کاری مہم107.63کروڑسے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کووڈ ویکسی نیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30.90 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات صبح تک کل 107 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 440 افراد کاویکسینیشن ہوگیا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 30 لاکھ 90 ہزار 920 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ کل صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن 107 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 440 ہوگیاہے ۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12885 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔