ٹیولپ گارڈن 23مارچ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا جائےگا

 
سری نگر// سری نگر میں زبروان کے دامن میں ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن اس ماہ 23مارچ کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
   
متعلقہ محکمہ کے ڈائریکٹر فاروق احمد راتھر نے بتایا کہ اس سیزن میں باغ میں 68اقسام اور مختلف اقسام کے میگنولیا، ڈیفوڈلز اور آرائشی آڑو کے 15لاکھ ٹیولپس کھلیں گے۔
 
  گزشتہ سال 3.25لاکھ زائرین نے باغ کا دورہ کیا تھا اور اس سال تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔ ٹیولپ گارڈن  سیاحوں کو مسحور کرے گا۔
 
 ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ سیاحوں کے لیے ایک اوپن ایئر کیفے ٹیریا بھی قائم کیا گیا ہے۔