سرینگر//ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام کی جانب سے کل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کولگام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ایسوسی ایشن نے 27 نومبر کو سپورٹس کونسل کے بینر تلے ضلع کولگام میں ٹنسبال کرکٹ چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کولگام کے مرد اور خواتین کی ٹیموںنے حصہ لیا ہے۔اس موقعہ پرڈیویژنل سپورٹس آفسر سنٹرل نصرت غزالہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیںجبکہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام غلام حسن لون اور دیگر کئی محکموں کے آفیسروںکے علاوہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ملازمین، کھلاڑی اور ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر محمد اکبر بھی موجود تھے ۔
ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | کولگام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم
