پلوامہ// ٹہاب پلوامہ میں فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران 5 نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ادھر ترال کے کہلیل علاقے میں فورسز نے ایک محلے میں جنگجوئوں کی موجود گی کے بعد بستیوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ۔ ٹہاب پلوامہ میں پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے دوران شب چند مخصوص مکانوں پر چھاپے مارے اور یہاں سے 5نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ گھروں میں محونیند تھے اس دوران فورسز کی بھاری نفری گائوں میں داخل ہوئی اور مختلف مکانوں پر چھاپے مار کر نوجوانوںکو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم پولیس نے گرفتار شدگان کے نام ظاہر نہیں کئے ۔ادھر ترال کے کہلیل علاقے میں فورسز نے صبح سویرے لون محلہ اور راتھر محلے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشیاں لیں ۔تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔