گندو//ٹھاٹھری کلہوتران سڑک پر ایک سوِفٹ کار کو پیش آئے حادثہ میں ایک ریٹائرڈی ایس پی جاں بحق ہوا اور اُس کے دو بیٹے زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ایک سوفٹ کار زیرِ نمبرJK02A/6768جو گندو سے بھدرواہ کی طرف جا رہی تھی،ٹھاٹھری کے قریب مچھی پال کے مقام پر حادثے کا شکار ہو ئی اور لڑھک کر 300فٹ نیچے سے گذرتے ہوئے کالنائی دریا کے کنارے پہنچ گئی۔حادثے کے دوران کار میں سوار بھدرواہ کے گاٹھا سے تعلق رکھنے والے جموں وکشمیر پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاکم دین کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جب کہ اُس کے دو بیٹے طاہر محمود اور محمد ایاز زخمی ہوئے۔حادثہ کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور بچائو کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے ڈی ایس پی کی لاش بازیاب کی اور زخمیوں کو ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیاجہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔