سرینگر//گورنر این این ووہرا اور خاتوںِ اول اوشا ووہرا نے ٹورسٹ رسیپشن سنٹر سرینگر میں منعقدہ اسلامک آرٹ اوبجیکٹس اور نادر قرآنی مسودوں کی نمائش کا مشاہدہ کیا ۔ اس موقعہ پر تمدن کے وزیر نعیم اختر بھی موجود تھے ۔ اس 5روزہ نمائش کا اہتمام کلچرل اکیڈمی نے آرکائیوز، سیاحت ، لائیبریریز ، انٹیک ، کشمیر چیپٹر ، شسوت آرٹ گیلری ، پیر زادہ کلیکشن اور حکیم کلیکشن کے اہتمام سے کیا تھا ۔ گورنر اور خاتونِ اول نے نادر نمونوں اور آرٹیفیکٹس میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ گورنر نے اس موقعہ پر کہا کہ ان نمائشوں کی بدولت لوگوں کو ریاست کے تمدنی وراثت اور ثقافت کے بارے میں بڑے پیمانے پر جانکاری حاصل ہو گی ۔ سیکرٹری کلچرل اکیڈمی عزیز حاجنی ، ڈائریکٹر آرکائیوز منیر الاسلام ، کنوینئر انٹیک سلیم بیگ اس موقعہ پر موجود تھے ۔