ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں ریچھ نے ایک مزدور پر حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا۔محمد شریف خان ولد نور محمد خان عمر 55 سال ساکنہ چکفیروزپورہ پر اسوقت ریچھ نے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا جب مذکورہ شخص جو کہ چھ بیٹیوں کا باپ ہے نالہ فیروزپورہ سے باجری نکالنے میں مصروف تھا ۔مذکورہ شخص کی چیخ وپکار سن کر اگرچہ لوگ فوری طور نالہ فیروزپورہ کی طرف دوڈ پڑے اور اسے سپتال پہنچایا جہاں سے اسے صورہ میڈیکل انسچوٹ سرینگر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مقامی لوگوں نے وزیر جنگلات اور محکمہ وایلڈلائف سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمی شخص کی فوری طور امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج کراسکے۔(مشتاق الحسن)