ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے ایک مضافاتی گائوںمیں ریچھ نے سنیچرکی صبح ایک 50 سالہ خاتون اوراُسکے 30 سالہ بھتیجے کوزخمی کردیا۔ سنیچرکی صبح جب ایک خاتون اوراُسکاجوان سال بھتیجا اپنے مال مویشیوںکو ٹنگمرگ کے نیلسر گائوںمیں چرارہے تھے ،تو ایک ریچھ نے زونہ بیگم زوجہ غلام نبی چوپان اوراُس کے بھتیجے جاویداحمد چوپان ولدمحمدرمضان پرحملہ کرکے دونوں کوزخمی کردیا۔بتایاجاتاہے کہ ریچھ نے خاتون کوزخمی کیاتو اُسکے بھتیجے نے ریچھ کاتعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن ریچھ نے اس پربھی حملہ کیا ۔دونوں زخمیوں کو بارہمولہ منتقل کیاگیا ۔