ٹنگمرگ //زیارت بابا ریشی ٹنگمرگ میں فائرسروس اسٹیشن قایم کرنے کیلئے دستخطی مہم شروع کی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔بابا ریشی ٹنگمرگ میں فائرسروس اسٹیشن قائم کرنے کی خاطر جواں سال ایڈوکیٹ علی محمد کی جانب سے اتوار کو باضبط دستخطی مہم شروع کی گئی جس میں آس پاس کے علاقہ جات کے سینکڑوں لوگوں نے جمع ہوکر اس مہم میں شرکت کی ۔ رواں سال زیارت بابا ریشی میں آگ کی ایک واردات میں درجنوں دوکانیں فائر سروس گاڑی وقت پر نہ پہنچنے پر مال واسباب سمیت خاکستر ہوگئے۔ اگرچہ اس وقت بابا ریشی علاقہ کے لوگوں نے زیارت شریف میں فائرسروس اسٹیشن قائم کرنے کیلئے سرکار سے مانگ کی تھی تاہم عوامی مانگ کو نظر انداز کرنے پرٹنگمرگ کے ایک جواں سال ایڈوکیٹ علی محمد تیلی نے پہل کرتے ہوئے محکمہ فائرسروس کو غفلت کی نیند سے جگانے کی خاطر فائرسروس اسٹیشن قائم کرنے کیلئے باضبط دستخطی مہم شروع کی جس کی عوامی سطح پر زبردست سراہنا کی جارہی ہے ۔بابا ریشی ٹنگمرگ کے لوگوں نے علاقہ میں فوری طور فائر سروس اسٹیشن قائم کرنے کیلئے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔