سرینگر// ٹنگمرگ میں بدھ کو سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) دفتر آتشزدگی کی ایک واردات میں خاکستر ہوگیا ۔ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ نے بتایا کہ دو منزلہ عمارت کے اوپری منزل میں تقریباً 10.30بجے صبح آگ لگی اور اس نے پورے کمپلیکس کو آناً فاناً اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوںنے بتایا کہ آگ لگنے پر قابو پانے میں کم سے کم چار گھنٹے کا وقت لگا ۔ اس عمارت میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز کا دفتر بھی تھا۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ اس واردات میں دفتر میں موجود تمام ریکارڈ تباہ ہو گیا۔ ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمدنے علاقے کا دورہ کر کے آگ سے ہوئے نقصان کا معائنہ کیا ہے ۔کے این ایس