سرینگر/تلاشی اوربچائو عملے نے سنیچر کو سرینگر ۔جموں شاہراہ پر جواہر ٹنل کے نزدیک ،جہاں گذشتہ روز برفبانی تودے نے پوری پولیس پوسٹ کو اپنی زد میں لایا تھا، ملبے سے ایک پولیس اہلکار کی لاش بر آمد کی۔
کانسٹیبل پرویز احمد کی لاش بر آمد ہونے کے بعد اس تودے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد8ہوگئی ہے۔
دس افراد گذشتہ روز تودہ گر آنے کے بعد لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے دو کو زندہ نکالا گیا جبکہ آٹھ کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔
سات لاشیں گذشتہ روز ہی نکالی گئی تھیں۔
حالیہ برفباری کے نتیجے میں اب تک کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جواہر ٹنل کے بعد رامسو علاقے میں بھی دو افراد پسی گر آنے کی وجہ سے لقمہ اجل ہوگئے ۔
اننت ناگ ضلع میں بھی کل ہی دو افراد تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
سوپور میں آج ایک بچہ مکان سے گرنے والی برف کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا