سرینگر/پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جواہر ٹنل کے نزدیک گذشتہ شام دیر گئے جس برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد دس افراد لاپتہ ہوئے تھے ان میں سے تین کو بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں بچائو کارروائیاں شد و مد سے جاری ہیں ۔
پولیس کے مطابق ضلع کولگام میں آنے والے اس علاقے میں گذشتہ شام ایک بھاری تودے کی زد میں آکر ایک پولیس پوسٹ دب گیا جس کے بعد دس افراد لاپتہ ہوئے تھے ۔
حادثے کے بعد بچائو کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن کے دوران تین افراد کو نکالا گیا ہے۔
زندہ نکالے گئے تینوں افراد پولیس اہلکار ہیں اور ان میں سے دو کی شناخت گلزار احمد اورغلام نبی کے طور ہوئی ہے۔