مینڈھر// مینڈھر کے سر حدی علا قہ دھا رگلو ن میں ایک ٹر یکٹر حا دثہ کا شکا ر ہو گیا جس کے نتیجہ میں ایک غیر ریا ستی با شند ے سمیت چار افر اد شدید زخمی ہوئے ہیں۔دھار گلون میں ایک تیزرفتار ٹر یکٹر حا دثہ کا شکا ر ہو گیا جس کی وجہ سے چار افرادزخمی ہوئے جن کو مقامی لو گو ں نے فو ری طور پر ائمری ہیلتھ سینٹر دھار گلو ن منتقل کیاگیاجہا ں پر ڈاکٹرو ں نے بنیا دی علا ج ومعالجہ کر نے کے بعد ان کی حا لت کو نا زک دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال راجو ری منتقل کر دیا۔ زخمیو ں کی پہچان غفور احمد، محمد شفیق، صغیر احمد سکنہ نلوئی کا نڈی گلہو تہ جبکہ غیر ریا ستی با شند ے کی پہچان کا لو کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں گو رسائی پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔