ٹریکٹر حادثے میںنوجوان لقمہ اجل

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں ہوئے ایک ٹریکٹر حادثے میں ڈرائیور کی موقعہ پر ہی موت ہو گئی ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ سب ڈویژن کے مانپور گائوں میں ایک بغیر نمبر ٹریکٹر شمشان گھا ٹ کی جانب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریکٹر ڈرائیور موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی میں شامل ہو کر لاش کو باہر نکالا ۔حادثے کی خبر ملتے ہی جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اس کو مزید قانونی کارروائی کے سلسلہ میں ہسپتال منتقل کیا ۔ڈرائیور کی شناخت ساجد احمد ولد محمد شبیر سکنہ سنگھ پور ناریاں کے طور پر ہوئی ہے ۔